وزارتِ داخلہ نے آن لائن فراڈ میں ملوث گرفتار 284 غیر ملکی شہریوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں پاکستان سے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام نے تمام افراد کے لیے 15 روزہ ون ٹائم ایگزٹ پرمٹ بھی جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ غیر ملکیوں کو اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد میں زیادہ تعداد ویتنام، انڈونیشیا اور چین کے شہریوں کی ہے، جن میں سے بیشتر سیاحتی یا وزٹ ویزوں پر پاکستان آئے تھے۔
حکام کے مطابق تمام 284 غیر ملکیوں کو 15 روز کے اندر پاکستان سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ ملک بدری کے بعد ان کے نام بلیک لسٹ اور فارنرز کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سم فراڈ سے ہوشیار: پی ٹی اے نے صارفین کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بدر کیے جانے والے افراد کو مستقبل میں پاکستانی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
بشکریہ(سما نیوز)





