آبنائے ہرمز پر ایران کا اختیار ہے، ٹرمپ زمینی حقائق نہیں بدل سکتے، ایرانی عدلیہ

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے اختیار میں ہے اور یہ ملک کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا بیانات زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔

ایک بیان میں غلام حسین محسنی نے کہا کہ ٹرمپ سیاسی اور فوجی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر اور ان کے مشیروں کو خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں قدم رکھنے کا خیال ترک کرنا ہوگا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے مؤقف پر واضح اور مضبوط ہے اور اس معاملے پر کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مصر نے بھی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا

غلام حسین محسنی کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Scroll to Top