باجوڑ میں ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

محمد عباس

باجوڑ: ناوگئی روڈ پر زور بندر کے علاقے میں ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 باجوڑ کے مطابق حادثے میں نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ اویس خان ولد شاہ فیصل زخمی ہوئے، جبکہ 60 سالہ مآب علی جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے مزید 4 تاریخی مقامات یونیسکو کی فہرست میں شامل

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی اویس خان کو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مآب علی کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

Scroll to Top