خیبر: ضلع خیبر کے علاقے جمرود شاہ کس میں ڈمپر کے بریک فیل ہونے سے حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ ملک تاج پمپ کے قریب پیش آیا جہاں بریک فیل ہونے کے باعث ڈمپر بے قابو ہوکر دکانوں سے جا ٹکرایا۔
حادثے کے نتیجے میں ڈمپر ڈرائیور افراسیاب مروت گاڑی میں بری طرح پھنس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر خاتون کے قتل کا مقدمہ درج، والد کی مدعیت میں ایف آئی آر
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 خیبر کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جبکہ مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر میں پھنسے ڈرائیور کی لاش نکال لی، جسے ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔





