پہلا ٹی 20 ، بیٹنگ چلی نہ بائولنگ ،پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9وکٹوں سے شکست

پہلا ٹی 20 ، بیٹنگ چلی نہ بائولنگ ،پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9وکٹوں سے شکست

نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

پاکستان نے پہلے میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو محض 92 رنز کاہدف دیا جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29 جبکہ ٹم روبنسن نے 18 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگ کھیلی جبکہ مہمان ٹیم پاکستان کی جانب سے صرف محمد ابرار نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس نے جارحانہ کھیل پیش کیا ، کیوی اوپنر ٹم سیفرت نے 29 گیندوں پر 44 کی جارحانہ اننگ کھیلی اور 53 کے مجموعی سکور پر محمدابرار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29جبکہ ٹم روبنسن نے اٹھارہ رنز کی ناٹ آئوٹ اننگ کھیلی جبکہ مہمان ٹیم پاکستان کی جانب سے صرف محمد ابرار نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

قبل ازیں پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پہلے ہی اوور سے مشکلات کا شکار رہی اور قفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں کھلاڑی پویلین روانہ ہوتے ہوئے ۔

پاکستانی اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آئوٹ ہوئے جبکہ عرفان خان ایک رن بنا کر چل دیئے کپتان سلمان آغا نے تھوڑی مزاحمت کی مگر وہ بھی 18 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ نائب کپتان شاداب خان محض 3رنز بنا سکے ۔

Scroll to Top