بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار شہید

بنوں: بنوں کے علاقے بسیہ خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل سیف اللہ کو شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ بسیہ خیل کی حدود مرزا بیگ سورانی میں پیش آیا، جہاں کانسٹیبل سیف اللہ صبح ڈیوٹی کے لیے اپنے گھر سے روانہ ہو رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل سیف اللہ چوکی ٹاؤن شپ میں تعینات تھے اور انہیں ان کے آبائی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : رزمک کے سرسبز پہاڑوں پر درختوں کی کٹائی، عوام نے بڑا مطالبہ کردیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شہید کانسٹیبل کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردی گئی ہے۔

Scroll to Top