ملکی صورتحال پر تحریک کیلئے مشاورتی کونسل اجلاس بلایا ہے جسمیں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد پر فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے اور باہر قیادت میں یکسوئی نہیں ، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے بیان بازی سے پی ٹی آئی کیساتھ ممکنہ اتحاد میں دراز نہیں پڑے گی ، میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہیے ۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے ، حکومت میں شمولیت کیلئے حکمران منتیں کرتے رہے ، آصف زرداری انجوائے کررہے ہیں جب ہم نکلیں گے تو یہ کہیں گے کہ ملک کا خیال کریں ، عوام پارلیمنٹ سے ناراض ہین ایسے ملک نہیں چل سکتا ۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر بات چیت کرنی چاہیے ، ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پر کردار ادا کرنے کا سوچ سکتے ہیں ۔