اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت پر مبنی کلمات کو سراہتے ہیں۔
Deeply appreciate President Donald Trump’s kind words of support on the signing of the Makkah Joint Defence Agreement.
Together with the brotherly Kingdom of Saudi Arabia and the Republic of Turkiye, Pakistan will continue to play a constructive role in ensuring the defence of… pic.twitter.com/qdemVBYkLq
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 17, 2026
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر اپنے ممالک سمیت پورے خطے کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد خطے کے امن و سلامتی کے لیے اہم ہے اور پائیدار امن ہی عوام کی خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیادی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط خوش آئند ہیں، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کو مبارکباد، ٹرمپ
انہوں نے جنوبی ایشیا میں جوہری تباہی کو روکنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا۔ وزیراعظم کے مطابق صدر ٹرمپ کی بروقت، جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت نے جنوبی ایشیا کو ایک ممکنہ جوہری تباہی سے بچانے اور لاکھوں جانیں محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تینوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد دی تھی۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تینوں ممالک کی جانب سے معاہدے پر دستخط خطے میں باہمی دفاعی تعاون کی جانب ایک اہم اور جرات مندانہ قدم ہے۔





