بھارت کی بڑی ناکامی ، ماسکو نے کراچی تک ریلوے نظام قائم کرنے کا اعلان کردیا

بھارت کی بڑی ناکامی ، ماسکو نے کراچی تک ریلوے نظام قائم کرنے کا اعلان کردیا

بھارت کی بڑی ناکامی ، ماسکو نے کراچی تک ریلوے نظام قائم کرنے کا اعلان کردیا، روس اور پاکستان کے درمیان ماسکو کو کراچی اور فیصل آباد سے جوڑنے والی پہلی فریٹ ریل سروس شروع کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ کوريف نے روسی خبر رساں ادارے ’’ایزویستیا‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اس منصوبے میں بیلاروس کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

روسی سفیر کے مطابق دونوں ممالک ماسکو سے کراچی اور فیصل آباد کے درمیان دونوں طرفہ مال بردار ریل سروس قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، خطے میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کی وجہ سے 2025 اور 2026 کے آغاز میں اس منصوبے میں کچھ تاخیر ضرور ہوئی، تاہم اب دونوں فریقین فریٹ سروس کے معاہدے کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور روٹ پر موجود دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس زمینی رابطے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور نقل و حمل کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی،روس اور پاکستان کے تعلقات کا پس منظرپاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات یکم مئی 1948 کو قائم ہوئے تھے۔

سرد جنگ کے دور میں بداعتمادی کے باوجود، سوویت ماہرین نے پاکستان کے اہم منصوبوں میں حصہ لیا جن میں 1980 کی دہائی میں پاکستان اسٹیل ملز اور گڈو تھرمل پاور پلانٹ کی تعمیر شامل ہے، وقت کے ساتھ یہ تعلقات اب مفادات پر مبنی عملی تعاون کی طرف بڑھ چکے ہیں۔

Scroll to Top