کرک میں لوڈر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم، 14 سالہ بچے سمیت 5 افراد زخمی

کرک: ضلع کرک کے علاقے حامدان میں لوڈر گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 سالہ بچے سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ حامدان کے علاقے میں پیش آیا، جہاں لوڈر گاڑی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست

ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 14 سالہ بچہ بھی شامل ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Scroll to Top