اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا کو درپیش چیلنجز سمیت مختلف اہم امور پر جامع گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔
خصوصی سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ و طالبات کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیے جبکہ انٹرن شپ کے شرکا کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن ردالفتنہ 3، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد جہنم واصل
ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ و طالبات سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔ اس موقع پر سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے آٹوگراف بھی لیے۔
طلبہ و طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی ملاقات کو سراہتے ہوئے اسے انٹرن شپ کا یادگار حصہ قرار دیا۔





