اکرام صدیقی
سوات: کالام مہوڈنڈ روڈ پر پلوگا کے مقام پر کوئٹہ سے آنے والے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک سیاح جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق حادثہ کالام مہوڈنڈ روڈ پلوگا کے مقام پر پیش آیا، جہاں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوذب عباس کی ہدایت پر ٹورازم پولیس کالام اسکواڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سوات اور شانگلہ میں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
ٹورازم پولیس اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمی سیاحوں کو بروقت کالام ہسپتال منتقل کرنے میں معاونت فراہم کی۔
حادثے کے نتیجے میں ایک سیاح جان کی بازی ہار گیا جبکہ متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔





