روالپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن نورین نیازی کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
پولیس نے نورین نیازی کو داہگل سے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کی جانب بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خانم اور ڈاکٹر عظمیٰ بھی داہگل ناکہ پر گاڑی سے اتر گئیں۔ اس پیش رفت کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہلخانہ کی ملاقات کے حوالے سے صورت حال واضح ہوگئی ہے۔
اس سے قبل آج سپریم کورٹ آف پاکستان نےعمران خان کو الشفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کو 2 دن کے اندر شفا اسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ سے ملاقات کے حوالے سے بھی حکم جاری کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کی ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے۔ اس طرح عدالتی احکامات میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے ساتھ ساتھ اہلخانہ سے ملاقات کا معاملہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عائشہ گیلہ منہ کیس:راولپنڈی پولیس کا خیبرپختونخوا پولیس سے رابطہ،ملوث افراد سے متعلق انکشاف
عدالت کے حکم کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی بانی پی ٹی آئی کے ہمراہ ہوں گے۔ عمران خان کو الشفا اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد وہ آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے جبکہ ہفتے میں ایک دن اہلخانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔





