محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبرپختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایچ آر ایم )نے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق ڈائریکٹر پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ چیف سیکرٹری آفس ڈاکٹرعِزہ ارشد (پی اے ایس بی ایس 18) کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لوئر دیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ ذوالفقار خان (پی ایم ایس بی ایس 17) کو تبادلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لاچی کوہاٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لاچی کوہاٹ آفتاب احمد-I (پی ایم ایس بی ایس 17) کو تبادلہ کر کے سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ لگا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بابراعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، سلمان علی آغا قیادت کریں گے
محکمہ ایچ آر ایم کے مطابق افسران کے تبادلوں کے یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔





