نوجوانوں کے لیےخوشخبری: 50 ہزار مفت اسکالرشپ کارڈز کا اعلان، لیپ ٹاپ اور ای بائیکس کے انعام بھی شامل

ملک بھر کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک بڑا انقلابی پروگرام متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے تحت 50 ہزار اسکالرشپ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

اس پروگرام میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست 2026مقرر کی گئی ہے۔

‘ہنرمند پنجاب ایڈوانسڈ آئی ٹی اور تکنیکی تربیتی پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں فری لانسنگ، روزگار اور عالمی ڈیجیٹل معیشت کے قابل بنایا جا سکے۔ پروگرام کے لیے 15 سے 50 سال کی عمر کے میٹرک پاس پاکستانی شہری درخواست دینے کے اہل ہیں۔

مجموعی 50 ہزار اسکالرشپ کارڈز میں سے 25 ہزار پنجاب، جبکہ بقایا 25 ہزار آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

تربیتی پروگرام میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا سائنس، فری لانسنگ، پائتھن، ایس ای او (SEO)، ایمیزون، شوپی فائی، ای کامرس اور یوٹیوب مونیٹائزیشن سمیت 30 سے زائد جدید ترین کورسز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

فائنل ایویلیوایشن ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے لیے شاندار انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ 85 فیصد نمبرز پر فیس کی واپسی، 86 سے 88 فیصد پر سولر پینل، 89 سے 91 فیصد پر کروم بک، 92 سے 94 فیصد پر لیپ ٹاپ، جبکہ 95 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو ای بائیک (E-Bike) دی جائے گی۔

Scroll to Top