پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا محمد یامین خان نے ڈی پی او دیر اپر کے رویے اور فون نہ اٹھانے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔
تحریکِ استحقاق کے متن کے مطابق 13 اگست 2026 کو دیر اپر چوکی دوبندو میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد سے ڈی پی او دیر اپر اسلم نواز خان ڈیوٹی سے غائب ہیںجبکہ ان کا موبائل اور واٹس ایپ دونوں بند ہیں۔
محمد یامین خان نے مؤقف اختیار کیا کہ انتہائی خراب صورتحال کے باوجود آفس فون نمبر پر بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ڈی پی او کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا اور ان کا رویہ انتہائی افسوسناک رہا۔
یہ بھی پڑھیں : سوات: پیتھام سب جیل میں قیدیوں کا پولیس پر حملہ، 3 اہلکار زخمی
انہوں نے مذیدلکھاکہ منتخب نمائندے سے رابطہ نہ کرنے پر بحیثیت ممبر صوبائی اسمبلی ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے لہٰذا اس معاملے کو فوری طور پر استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔





