بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج تحریک انصاف کے رہنماؤں اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔
پی ٹی آئی رہنماوں نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بانی چیئرمین سے ملاقات کے خواہش مندوں کی فہرست جیل حکام کو نہیں بھجوائی۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
وکیل اویس یونس چودھری کا کہنا ہے کہ ملاقاتیوں کی فہرست نہ بھجوانے کا فیصلہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ان کی بہن نورین نیازی اور بیرسٹر سیف کی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے مشروط حکمنامے کے بعد پارٹی رہنماوں نے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان جیل سے ہسپتال منتقل ہوں گے تو ملاقات سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے ۔





