کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی کروڈ آئل 84.62 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل 91.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کو بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال میں مزید بے یقینی عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اور قیمتوں کو متاثر کرسکتی ہے۔





