کراچی: پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 768 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 369 روپے بڑھ کر 7 ہزار 169 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹرز کی نئی رینج متعارف
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 137 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 495 ڈالر کا ہوگیا۔
یوں مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔





