پاکستان میں الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹرز کی نئی رینج متعارف

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اسی سلسلے میں سولر انرجی مصنوعات کے لیے معروف کمپنی Inverex نے Inverex GO کے نام سے الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹرز کی نئی رینج متعارف کرادی ہے۔

نئی رینج میں روزمرہ سفر کے لیے اسکوٹرز سے لے کر زیادہ رفتار اور طویل رینج والی الیکٹرک بائیکس تک مختلف ماڈلز شامل ہیں۔ ان ماڈلز میں موٹر پاور، بیٹری گنجائش، چارجنگ ٹائم اور فی چارج رینج کے اعتبار سے مختلف آپشنز دیے گئے ہیں۔ بعض ماڈلز فاسٹ چارجنگ جبکہ کچھ میں صرف 30 سیکنڈ میں بیٹری تبدیل کرنے کی سہولت موجود ہے۔

Jesper

Jesper میں 2,000 واٹ کی موٹر دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ ایک چارج پر 85 کلومیٹر تک سفر کرسکتا ہے، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس میں 72V 30Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے، جسے 10A تک چارج کرنے میں 5 سے 6 گھنٹے لگتے ہیں۔ کمپنی بیٹری کی عمر 15 سال تک بتاتی ہے۔

قیمت: 3 لاکھ 55 ہزار روپے

Vexa

Vexa بھی 2,000 واٹ موٹر کے ساتھ آتا ہے اور ایک چارج پر 85 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں 72V 30Ah بیٹری ہے، جسے مکمل چارج ہونے میں 5 سے 6 گھنٹے لگتے ہیں۔

بیٹری پر 3 سال یا 50 ہزار کلومیٹر، جو پہلے مکمل ہو، کی وارنٹی دی گئی ہے جبکہ کمپنی بیٹری کی عمر 15 سال تک ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔

قیمت: 2 لاکھ 85 ہزار روپے

Rogue

Rogue میں بھی 2,000 واٹ موٹر اور 85 کلومیٹر تک رینج دی گئی ہے۔ 72V 30Ah بیٹری کو 10A تک چارج کیا جاسکتا ہے اور مکمل چارج ہونے میں 5 سے 6 گھنٹے لگتے ہیں۔

بیٹری کی وارنٹی 3 سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک ہے۔

قیمت: 3 لاکھ 35 ہزار روپے

E-Lara

E-Lara میں 1,000 واٹ موٹر موجود ہے اور کمپنی کے مطابق یہ ایک چارج پر 85 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔ اس میں 72V 30Ah بیٹری ہے، جسے 5A پر تقریباً 6 گھنٹے میں چارج کیا جاسکتا ہے۔

اس ماڈل کی بیٹری پر 1.5 سال کی وارنٹی دی گئی ہے۔

Charlie Lite

Charlie Lite میں 1,500 واٹ موٹر دی گئی ہے اور بہترین حالات میں یہ ایک چارج پر 100 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ یہ 10A چارجنگ سپورٹ کرتی ہے اور مکمل چارج ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگتے ہیں۔

اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ بیٹری کی وارنٹی 3 سال یا 60 ہزار کلومیٹر تک ہے۔

ابتدائی قیمت: 4 لاکھ 49 ہزار روپے

Charlie Pro

Charlie Pro میں 2,000 واٹ موٹر دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ بہترین حالات میں ایک چارج پر 130 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔

اس میں 15A فاسٹ چارجنگ موجود ہے اور بیٹری 2 سے 3 گھنٹے میں چارج ہوسکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ بیٹری کی وارنٹی 3 سال یا 60 ہزار کلومیٹر تک ہے۔

Charlie Swap

Charlie Swap میں روایتی چارجنگ کے بجائے بیٹری تبدیل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ اس میں 3,000 واٹ موٹر ہے اور کمپنی کے مطابق یہ بہترین حالات میں 150 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

بیٹری صرف 30 سیکنڈ میں تبدیل کی جاسکتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

قیمت ظاہر نہیں کی گئی۔

Fire Bird Lite

Fire Bird Lite میں 3,000 واٹ کی ریٹڈ موٹر اور 100 کلومیٹر تک رینج دی گئی ہے۔ اس میں 72V 32Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے جو 15A فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتی ہے۔

بیٹری تقریباً 2 گھنٹے میں چارج ہوسکتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 95 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

ابتدائی قیمت: 4 لاکھ 85 ہزار روپے

Fire Bird Pro

Fire Bird Pro بھی 3,000 واٹ کی ریٹڈ موٹر کے ساتھ آتی ہے، تاہم اس ماڈل کی خاص بات اس کی طویل رینج ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ بہترین حالات میں ایک چارج پر 200 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔ 15A فاسٹ چارجنگ کے ذریعے اسے تقریباً 2 گھنٹے میں چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 95 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس ماڈل میں دو 72V 32Ah بیٹریاں دی گئی ہیں۔

Roar Lite

Roar Lite میں 1,500 واٹ موٹر موجود ہے اور کمپنی کے مطابق اس کی رینج 100 کلومیٹر تک ہے۔ یہ 10A چارجنگ سپورٹ کرتی ہے اور 2 سے 3 گھنٹے میں مکمل چارج ہوسکتی ہے۔

اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ 60V 30Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے۔

ابتدائی قیمت: 4 لاکھ 35 ہزار روپے

Roar Pro

Roar Pro میں 2,000 واٹ موٹر اور 130 کلومیٹر تک دعویٰ کردہ رینج دی گئی ہے۔ یہ 15A فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتی ہے اور 2 سے 3 گھنٹے میں چارج ہوسکتی ہے۔

اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں 72V 40Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے۔

Roar Swap

Roar Swap میں 3,000 واٹ موٹر دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ بہترین حالات میں 150 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

اس میں بیٹری سواپ سسٹم موجود ہے، جس کے ذریعے بیٹری تقریباً 30 سیکنڈ میں تبدیل کی جاسکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بیٹری 72V 54Ah ہے۔

Volterra Lite

Volterra Lite میں 1,500 واٹ موٹر دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق اس کی رینج 100 کلومیٹر تک ہے۔ یہ 10A چارجنگ کے ذریعے 2 سے 3 گھنٹے میں چارج ہوسکتی ہے۔

اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بیٹری 60V 30Ah ہے۔

ابتدائی قیمت: 3 لاکھ 89 ہزار روپے

Volterra Pro

Volterra Pro میں 2,000 واٹ موٹر دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ بہترین حالات میں ایک چارج پر 130 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔

یہ 15A فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتی ہے اور 2 سے 3 گھنٹے میں چارج ہوسکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ 72V 40Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے۔

Volterra Swap

Volterra Swap میں 3,000 واٹ موٹر اور 150 کلومیٹر تک دعویٰ کردہ رینج دی گئی ہے۔ اس ماڈل میں بھی 30 سیکنڈ میں بیٹری تبدیل کرنے کا نظام موجود ہے۔

اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بیٹری 72V 54Ah ہے۔

30 سیکنڈ میں بیٹری تبدیل کرنے کی سہولت

Inverex GO کی نئی رینج میں بیٹری سواپ سسٹم خاص توجہ حاصل کررہا ہے۔ Charlie Swap، Roar Swap اور Volterra Swap میں بیٹری تقریباً 30 سیکنڈ میں تبدیل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ صارف کو بیٹری چارج ہونے کا طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ چارج شدہ بیٹری لگا کر فوری طور پر سفر جاری رکھا جاسکے گا۔

نئی رینج میں ایک طرف روزمرہ استعمال کے لیے نسبتاً کم پاور والے ماڈلز شامل ہیں تو دوسری جانب 3,000 واٹ موٹر، 150 کلومیٹر تک رینج اور 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رفتار رکھنے والی بائیکس بھی موجود ہیں۔

Fire Bird Pro اس فہرست کا نمایاں ماڈل ہے، جس کی کمپنی کی جانب سے بتائی گئی رینج بہترین حالات میں 200 کلومیٹر تک ہے۔

Scroll to Top