عمران خان شفا انٹرنیشنل منتقل، حکومت نے عدالتی حکم پر عمل کر دیا، سہیل آفریدی کی احتجاجی کال بے معنی ہوگئی

عمران خان شفا انٹرنیشنل منتقل، حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عملدرآمد کر دیا

عمران خان شفا انٹرنیشنل منتقل، حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عملدرآمد کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل اسلام آباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے  مطابق پولیس بانی پی ٹی آئی کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے روانہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالا جیل گیٹ نمبر ایک سے اسپتال کیلئے روانہ ہوئے

شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے خصوصی اقدامات کرلیے گئے ، بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا جائے گا ، 6  ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی ، چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

Scroll to Top