کراچی: وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو حادثہ، بیٹا زخمی

کراچی: وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو حادثہ، بیٹا زخمی

کراچی: وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو شارع فیصل پر حادثہ پیش آیا ہے تاہم وہ حادثے میں بال بال بچ گئے۔

کھیئل داس کوہستانی اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ شارع فیصل پر آگے چلنے والی دو گاڑیوں کے اچانک بریک لگانے کے باعث ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے کے نتیجے میں وزیر مملکت کے ایک بیٹے کی ٹانگ پر چوٹیں آئیں، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فنانس ایکٹ 2026: کاروبار ایف بی آر کے ڈیجیٹل نظام سے منسلک نہ کرنے پرحکومت کا سخت جرمانوں کا فیصلہ

اپنے بیان میں کھیئل داس کوہستانی نے تصدیق کی کہ وہ خود بالکل خیریت سے ہیں، جبکہ زخمی بیٹے کو اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top