پشاور, سی ٹی ڈی اہلکار ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

پشاور کے علاقے بڈھ بیر تھانے کی حدود پاسنی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی اہلکار ہمایون خان کو جاں بحق کردیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے سی ٹی ڈی اہلکار کو نشانہ بنایا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان لوئر:وانا میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top