آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش سے اپنا بدلہ چکا دیا

میکے: آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 95 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نجم الحسین 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مشفیق الرحیم نے 29 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ رقم کر دی، آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست

پہلے اننگز میں مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کے باعث بنگلہ دیش صرف 64 رنز پر ڈھیر ہوگیا تھا، جس کے بعد آسٹریلیا نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

Scroll to Top