لکی مروت،کرک اور پنجاب کے ضلع میانوالی کے سنگم پر پہاڑوں میں واقع کالعدم ٹی ٹی پی کیمپ کو تباہ کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد کیمپ سے نکل کر قریبی علاقوں میں حملے کر رہے تھے۔
ڈی پی او جواد اسحاق کی قیادت میں لکی مروت پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔
اپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بموں سے تباہ کردیا، دہشتگرد اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑھتی دہشتگردی ،حکومت کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ عارضی ٹھکانے اور سہوتکاری کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے تعاون سے دہشتگردوں کے آخری ٹھکانے کے حاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔