جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر فائرنگ، پولیس اہلکار اور سیکیورٹی اہلکار شہید

ہارون شنواری
خیبر: ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے تختہ بیگ چیک پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں لنڈی کوتل شلمان سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار شمال خان شلمانی اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نظیر خان شہید ہوئے۔

واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ایف سی اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور, سی ٹی ڈی اہلکار ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن اور حملہ آوروں کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور جانی نقصان کی حتمی تعداد سرکاری طور پر سامنے آنا باقی ہے۔

Scroll to Top