شاداب خان نے چھکوں کی بارش کردی، فالکنز نے ناقابلِ یقین فتح چھین لی

اینٹیگا: پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 52 رنز بنا کر اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کو ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔

ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کولن منرو نے 46 جبکہ نکولس پورن نے 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فالکنز کی ٹیم ایک موقع پر 92 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی اور اسے آخری چھ اوورز میں 74 رنز درکار تھے۔ ایسے مشکل وقت میں شاداب خان نے کوسل پریرا کے ساتھ مل کر ناقابلِ شکست 76 رنز کی شراکت قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹویوٹا گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری، 3 سالہ نئی آفر متعارف

شاداب نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 52 رنز کی اننگز میں 5 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ ان کی دھواں دار بیٹنگ کے باعث فالکنز نے ہدف 18.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل شاداب نے باؤلنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور اپنے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا

اس کامیابی کے بعد اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز CPL 2026 کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ یہ ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی بھی ہے۔

Scroll to Top