سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے پاکستان اور بالخصوص پاک فوج سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا، غیر تصدیق شدہ اور من گھڑت مواد پھیلانے پر میر یار بلوچ (miryar_baloch) نامی ہینڈل کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اکاؤنٹ بنیادی طور پر بھارت سے آپریٹ کیا جا رہا تھا اور اسےفتنہ الہندوستان کی سرپرستی حاصل تھی۔
اس ہینڈل کے ذریعے مسلسل پاکستان اور اس کے اہم سیکیورٹی و قومی اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے گمراہ کن معلومات اور فیک نیوز کی اشاعت کی جا رہی تھی جس کے بعد ایکس انتظامیہ نے اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے تحت یہ اقدام اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں امن کمیٹی کا سرغنہ قرآن پر حلف اٹھانے کے بعد بھی سرکاری اسلحہ چوری کرنے میں ملوث نکلا ، تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
ذرائع کے مطابق اس اکاؤنٹ سے بلوچستان کے حوالے سے علیحدگی پسندانہ بیانیے کو تقویت دینے اور ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے کی باقاعدہ کوششیں کی جا رہی تھیں۔





