امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا، روسی میڈیا

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، روسی میڈیا سے بڑی خبر آگئی

روسی میڈیا کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان ایک نئی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز سے جہاز رانی (نیوی گیشن) کی آزادی بھی شامل ہے۔

روسی میڈیا نے ذرائع کے مطابق اس جنگ بندی کا باضابطہ اور سرکاری اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے، جبکہ تفصیلی مذاکرات اور تکنیکی میٹنگز اس اعلان کے بعد منعقد ہوں گی ۔

 جون کے وسط میں دونوں فریقوں کے درمیان اسلام آباد میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے، جس کی بنیاد پر حتمی امن معاہدہ طے پایا جانا تھا، تاہم ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے اندر دونوں ممالک کے مابین دوبارہ کشیدگی شروع ہو گئی تھی۔

گزشتہ چند ہفتوں سے عالمی ثالثوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان کسی ڈیل تک پہنچنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی تھیں،اسی کشیدگی کے دوران امریکی صدر نے ایران کے خلاف ایک نئی معاشی جنگ کا اعلان تھا اور دنیا کو خبردار کیا تھا کہ جو ممالک ایران کا معاشی گھیرا تنگ کرنے میں امریکہ کا ساتھ نہیں دیں گے، انہیں بھی امریکی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ۔

Scroll to Top