بنوں: بکاخیل کے علاقے میں راستے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان کافی عرصے سے راستے کے معاملے پر تنازع چلا آرہا تھا، جس نے شدت اختیار کرتے ہوئے فائرنگ کی صورت اختیار کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک گروپ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، جبکہ دوسرے گروپ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں امن کمیٹی کے سربراہ حضرت عمر ڈی پی او اور ڈی آئی جی کے تبادلے کرواتا ہے، فوج اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے: امن کمیٹی اہلکارکا انکشاف
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔





