افغانستان سے منشیات فلپائن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، فلپائنی حکام کے مطابق منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 51 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
منیلا انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے فلپائنی حکام نے دو کنٹینرز سے 43 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد کی گئی۔
فلپائنی حکام کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 51 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان دہشتگردی اور منشیات کا گڑھ ، خطے کو سنگین خطرات لاحق ہیں،روس نے بالآخر واضح اعلان کر دیا
فلپائنی حکام کا مزید کہنا ہے کہ منشیات کو ٹالکم اسٹون سے مشابہ پیکجز میں چھپا کر دیگر تجارتی سامان کے درمیان رکھا گیا تھا۔





