اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، انتظامیہ نے راولپنڈی میں آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا ۔
بارش کے سبب راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 25 فٹ سے تجاوز کرگئی۔
گوالمنڈی میں بھی پانی کی سطح 18 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
واسا حکام کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پرپانی کی سطح 24 فٹ سے تجاوز کر گئی، گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ ہوگئی ہے۔
نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے، موسلادھار بارش کی وجہ سے راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق راولپنڈی کے سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔





