روسی صدر کا امریکہ اور اسرائیل کےخلاف ایران کی حمایت کا کھلا اعلان

روسی صدر نے امریکہ اور اسرائیل کےخلاف ایران کی حمایت کا کھلا اعلان کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے سلسلے میں کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کے مابین اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب کو بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ موجودہ کشیدگی اور امریکہ و اسرائیل کے تنازع میں ماسکو تہران کے ساتھ کھڑا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے واشنگٹن کی عائد کردہ پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام تر سیاسی اور عسکری بحرانوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکی اور روسی صدر کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ

ایوانِ صدرِ ایران کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں اشتراکِ کار کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ماسکو کا یہ اعلان ایسے نازک وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکہ نے تہران کے ساتھ معاشی لین دین جاری رکھنے والے ممالک پر بھی کڑی پابندیاں مسلط کرنے کی تنبیہ کر رکھی ہے، جس کا دائرہ کار چین اور روس جیسے بڑے حلیفوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی دباؤ اور اقتصادی بندشوں کے باوجود حالیہ برسوں میں روس اور ایران کے مابین دفاعی شعبے، توانائی، تجارت اور دیگر اہم علاقائی امور میں تعاون میں نمایاں تیزی آئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top