پشاور: بڈھ بیر میں زیر حراست ملزمان کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

کاشف عزیز
پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کے ایس ایچ او کوارٹر میں زیر حراست ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوارٹر میں موجود ملزمان نے اپنی ہتھکڑیاں کھول کر وہاں موجود پولیس اہلکاروں سے ہتھیار چھینے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں دو اہلکار گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ دونوں اہلکار علاقے میں اسنیچنگ اور اسنیچروں پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بی آئی ایس پی پروگرام :مستحق خواتین کے لیے مفت سمز کے حصول کی آخری تاریخ مقرر

واقعے کے فوراً بعد پولیس کی اضافی اور بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر کے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top