قومی کرکٹ ٹیم نے دورۂ برطانیہ کے دوران شاہی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کی، جہاں قومی ٹیم کی جانب سے انہیں ایک خصوصی بیٹ تحفے میں دیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی قومی اسکواڈ کے ہمراہ موجود تھے۔
تقریب کے دوران برطانوی بادشاہ نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی اور کرکٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے تمام کھلاڑیوں کے دستخط سے مزین ایک خصوصی بیٹ بادشاہ چارلس کو پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم اور محسن نقوی کی کنگ چارلس سے کلیئرنس ہاؤس میں ملاقات،امن کیلئے کوششوں کو سراہا
تحفہ وصول کرتے ہوئے برطانوی بادشاہ نے چیئرمین پی سی بی سے استفسار کیا کہ کیا یہ بیٹ خاص طور پر پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے، جس پر محسن نقوی نے انہیں بتایا کہ یہ پوری پاکستانی ٹیم کی جانب سے ایک محبت بھرا تحفہ ہے۔





