دھرنا اور مذاکرات چلتے رہیں گے، جماعت اسلامی نے 3 اہم مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھ دیئے

دھرنا اور مذاکرات چلتے رہیں گے، جماعت اسلامی نے 3 اہم مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھ دیئے

Pakistan SCO Summit 2026

حکومتی مذاکراتی وفد نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مہنگائی کے خلاف جاری دھرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی ٹیم میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سلمان رفیق شامل تھے۔

لاہور: ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ ملکی امن و امان کی صورتحال سے دشمن فائدہ اٹھائے، کیونکہ تخریب کار سیاسی اجتماعات کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، تاہم حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں پٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی کی تجاویز سنی جائیں گی۔ انہوں نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کی درخواست بھی کی۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ ان کا دھرنا کسی ذاتی ایجنڈے کے لیے نہیں ہے بلکہ انیسویں روز بھی جاری اس احتجاج کا مقصد مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دلانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا بڑا مطالبہ، چاروں صوبوں میں دھرنوں کا اعلان

انہوں نے حکومت کے سامنے تین اہم مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی فی الفور ختم کی جائے، پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں، اور غریب عوام کے لیے روٹی کی قیمت کم کر کے دس روپے مقرر کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ حکومتی وفد کی جانب سے دھرنے موخر کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھرنے اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ایک باضابطہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top