پارٹی کے لیے 9 مئی سے اب تک 5100 کنال خاندانی زمین فروخت کرچکا ہوں، علی امین گنڈاپور

Pakistan SCO Summit 2026

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے لیے 9 مئی سے اب تک اپنی خاندانی زمین کے 5100 کنال فروخت کرچکے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی کی سرگرمیوں، دھرنوں اور جلسوں کے لیے انہوں نے اپنی فیملی کی خاندانی زمین فروخت کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پارٹی کے دھرنوں اور جلسوں پر بڑی رقم خرچ کرچکے ہیں اور اس حوالے سے کروڑوں روپے کے مقروض بھی ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 126 روزہ دھرنے کے دوران بھی وہ پارٹی کو ڈیزل اور پٹرول فراہم کرتے رہے۔

ان کے مطابق کشمیر کے انتخابات کے دوران پارٹی کے پاس رقم کم پڑ گئی تھی، جس پر انہیں مالی تعاون کرنے کا کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے عمران خان کو بتایا وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر آپ کی رہائی نہیں دیکھ رہا، ہمارے دور میں ملاقاتیں بھی ہوئیں اور سہولیات بھی ملتی رہیں، علی امین گنڈاپور

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کے انتخابات کے لیے انہوں نے 14 کروڑ روپے دیے، جو انہیں آج تک واپس نہیں ملے۔

لی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ وہ پارٹی کے نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top