پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بی پی ایس پندرہ کے گیارہ آفس اسسٹنٹس کو بی پی ایس سولہ میں ترقی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ پروموشن بورڈ کے ستائیس اگست کے اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے اور کمپنی نے اس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔
ترقی پانے والے ملازمین کو کمپنی کے مختلف سرکلز میں تعینات کیا گیا ہے، حیات اللہ کو مینیجر ایم اینڈ ٹی سے بنوں سرکل میں آفس سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ افتخار علی کو پشاور سرکل میں آفس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اسد قیوم کو جی ایس او سرکل، فہد طارق اور عبدالعزیز کو ڈی آئی خان سرکل، شمائلہ نواز کو بنوں سرکل، اعجاز احمد اور ذاکر اللہ کو مردان سرکل، محمد فواد کو جی ایس او سرکل، اور عبداللطیف اور عبید اللہ جان کو پشاور سرکل میں تعینات کیا گیا ہے۔
ترقی پانے والوں کی تنخواہیں متعلقہ خالی آسامیوں کے مطابق چارج کی جائیں گی، انہیں ایک سال کی مدتِ آزمائش کی شرائط بھی لاگو ہوں گی۔
پیسکو انتظامیہ نے اس سلسلے میں آفس آرڈر جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔





