میجر جنرل عاطف بن اکرم کی بطور ڈی جی سی آئی ایس آئی تعیناتی کا دعویٰ بے بنیاد قرار

Pakistan SCO Summit 2026

سوشل میڈیا پر میجر جنرل عاطف بن اکرم کی بطور ڈائریکٹر جنرل کاؤنٹر انٹیلی جنس (ڈی جی سی آئی ایس آئی) تعیناتی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر مکمل طور پر من گھڑت اور حقیقت کے منافی ثابت ہوئی ہے۔

ایکس (سابق ٹوئٹر) پرسینئرصحافی محسن رضا خان سمیت اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میجر جنرل عاطف بن اکرم کو ڈی جی سی آئی ایس آئی مقرر کر دیا گیا ہے۔

تاہم عسکری و سرکاری ذرائع نے اس خبر کی تمام تفاصیل کو لغو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس قسم کا کوئی بھی تقرر عمل میں نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نئے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی پورے ادارے کے سربراہ ہوتے ہیں جبکہ ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس (ڈی جی سی آئی) آئی ایس آئی کے اندر کاؤنٹر انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ ہوتے ہیں جو ڈی جی آئی ایس آئی کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top