وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد اہم سول اور پولیس افسران کے تقرر، تبادلوں اور تعیناتیوں کی مدت میں توسیع کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق یہ فیصلے وزیراعظم کی منظوری سے عمل میں لائے گئے ہیں۔
وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکریٹری ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں 4 ستمبر 2026 سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، جس کے بعد وہ بطور سیکریٹری اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکریٹری جہانگیر مشتاق ورک کی تعیناتی کی مدت میں بھی 28 جولائی 2026 سے 27 جولائی 2027 تک ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے افسر محمد ریاض الدین خان کو جو اس سے قبل اوایس ڈی تھے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
پولیس سروس آف پاکستان کے حوالے سے جاری احکامات کے تحت گریڈ 20 کے افسر نوید احمد نثار خواجہ کی خدمات فیڈرل کانسٹیبلری اور محمد کریم خان کی خدمات ایف آئی اےکے سپرد کی گئی ہیں۔ گریڈ 20 کے افسر عمران شاہد کی 15 ستمبر 2026 تک رخصت منظور کی گئی ہے جبکہ گریڈ 19 کے پولیس افسر احسن سیف اللہ کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔





