آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 5 سے 7 ستمبر تک کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہےجس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔





