وفاقی حکومت نے ڈی جی (سی) میجر جنرل فیصل نصیر (ہلالِ امتیاز ملٹری، تمغۂ بسالت) کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی اس عہدے پر تقرری تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔
میجر جنرل فیصل نصیر ایک انتہائی تجربہ کار ملٹری افسر ہیں جنہیں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں اور انٹیلی جنس آپریشنز کا وسیع اور عملی تجربہ حاصل ہے۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جاری حالیہ کارروائیوں کے تناظر میں ان کی نیکٹا کی سربراہی پر تقرری کو قومی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس فریم ورک میں انتہائی اہم اور سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔





