خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Pakistan SCO Summit 2026

بلوچستان : بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 75 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اوپن اے آئی کا GPT-6 Astra متعارف، کمپیوٹر استعمال اور تحقیق میں بڑی پیش رفت

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں کچھ دیر تک خوف و ہراس کی کیفیت رہی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top