لوئر کوہستان میں پولیس موبائل گہری کھائی میں جاگری، اے ایس آئی جاں بحق، ڈرائیور زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

لوئر کوہستان: جیجال کے علاقے شیطان پہاڑی کے قریب پولیس موبائل بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی نور محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پولیس موبائل کا ڈرائیور زاہد سکنہ مانسہرہ شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کی ٹیمیں حرکت میں آگئیں اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بونیر میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ڈرائیور کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن منتقل کردیا گیا۔

پولیس موبائل حادثے کے نتیجے میں اے ایس آئی نور محمد کے جاں بحق ہونے پر علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top