کراچی: ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر ہمیشہ پوری اتری ہے اور ہر مشکل کی گھڑی میں قوم کی خدمت کے لیے پیش پیش رہی ہے۔
مزارِ قائد پر یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
🚨🚨6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان
پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہر مشکل کی گھڑی میں پاک فضائیہ نے اپنی خدمات پیش کیں۔ ایئر وائس مارشل حسن فیصل کا مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب pic.twitter.com/zCdrTlwm29— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) September 6, 2026
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جبکہ سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں جدید سسٹمز کی شمولیت سے ملکی دفاعی نظام مزید مضبوط ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یومِ دفاعِ پاکستان: مزارِ قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے
ایئر وائس مارشل حسن فیصل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہر مشکل کی گھڑی میں اپنی خدمات قوم کے لیے پیش کیں۔
انہوں نے تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، تاہم ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔





