قومی سلامتی کی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی
ماہ رمضان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت دن گیارہ کیاگیا ہے ۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیاگیا ہے جس کے بعد اب اجلاس 18مارچ بروز منگل دن 11بجے ہوگا۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس ان کیمرہ منعقد ہوگا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔ اجلاس میں عسکری قیادت ،پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجود ہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی ، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔