اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں ان عظیم شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
بیرسٹر گوہر خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
6 ستمبر- یومِ دفاعِ پاکستان
آج کا دن ہمیں اُن عظیم شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان صرف ایک جغرافیائی خطے کا نہیں، بلکہ… pic.twitter.com/VFBsGDOwHe— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) September 6, 2026
انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ایک جغرافیائی خطے کا نام نہیں بلکہ عوام کی امنگوں، آئین کی بالادستی، جمہوریت، آزادی اور قومی وقار کا نام ہے، جسے حقیقی معنوں میں نافذ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یومِ دفاع و شہداء: مساجد میں قرآن خوانی، یادگاروں پر سلامی اور پھولوں کی چادریں
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی آزادی، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔





