ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے نقشوں پر متفق، معاہدے پر دستخط کب ہونگے؟

ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے نقشوں پر متفق، معاہدے پر دستخط کب ہونگے؟

Pakistan SCO Summit 2026

تہران: ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت اور روٹس سے متعلق نئے نقشوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس اہم معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ چند روز کے اندر متوقع ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر ایک نیا پابندی والا زون قائم کیا جائے گا، جس کا آغاز امریکی ناکہ بندی کی لائن سے ہو کر خلیج کے مختلف حصوں تک پھیلے گا۔

اس طے شدہ نئے زون میں غیر مجاز طور پر داخل ہونے والے کسی بھی بحری جہاز کو فوری طور پر پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔

 یہ پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعوی

محسن رضائی نے واضح کیا کہ خطے میں جاری کشیدگی کا حل صرف واشنگٹن کے رویے میں تبدیلی سے مشروط ہے، اور اگر امریکا کی جانب سے ایران پر حملے روک دیے جاتے ہیں تو تہران بھی آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر دوبارہ کھول دے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top