بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) نارتھ نے جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف ایک بڑا اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن انجام دیا ہے جس کے نتیجے میں کالعدم بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق 23 اکتوبر کوایف سی نارتھ کی کوئیک رسپانس نگرانی ٹیم نے مستونگ کے علاقے کلی شیر گڑھ میں کالعدم بی ایل اے کے چار مشکوک اور مسلح دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی کی۔
سیکیورٹی فورسز نے جیسے ہی بی ایل اے کے ان عناصر کی موجودگی اور ہدف کی حتمی تصدیق کی، فوراً ڈرون کے ذریعے انھیں نشانہ بنایا۔
فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے کیے گئے اس ڈرون حملے میں کالعدم بی ایل اے کے تین دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت جاتے ہی پشاور کے چرسی پریشان، مال کے ریٹ ہزار گنا بڑھ گئے
کارروائی کے فوراً بعد پورے علاقے کی کڑی نگرانی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور قریبی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ کالعدم تنظیم کے کسی بھی باقی ماندہ عنصر کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔





