بلوچستان کا اصل چہرہ، یومِ دفاع پر عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ، اپنے محافظوں کے ہمراہ قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ

بلوچستان کا اصل چہرہ، یومِ دفاع پر عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ، اپنے محافظوں کے ہمراہ قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ

Pakistan SCO Summit 2026

 یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر بلوچستان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اس سلسلے میں نکالی گئی پروقار عوامی ریلیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن کے ہاتھوں میں قومی پرچم موجود تھے۔ شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلیوں سے خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شہریوں نے 6 ستمبر کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع پر آئی ایس پی آر نے جوش و جذبے سے بھرپور ترانہ جاری کردیا

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور دشمن کے ناپاک عزائم کے مقابلے میں قومی اتحاد ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔

تقریب کے آخر میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top